
مصر (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے ایک قبطی عیسائی کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی اسلام مخالف فلم کو آن لائن پوسٹ کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
27 سالہ مجرم البر صابر کمپیوٹر سائنس میں گریجوایٹ ہے اور اس کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اس کے مکان سے 13 ستمبر کو بدنام زمانہ فلم کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری اس کے پڑوسیوں کی شکایت پر عمل میں آئی تھی۔ وہ تمام ادیان کی توہین پر مبنی ایک اور فلم بھی بنا رہا تھا۔
