
جاپان (جیوڈیسک) جاپان کے الیکشن میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات میں بر سر اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہے۔ جاپانی میڈیا اور سروے رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے چار سو اسی سیٹس پر مشتمل اس ایوان زیری میں لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان ہے۔
دوسر ی جانب ٹوٹ پوٹ کا شکار ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو اس الیکشن میں سو سے بھی کم سیٹیں حاصل ہوسکتی ہیں، جو اس کو گزشتہ انتخابات میں حاصل ہونے والی سیٹوں کا صرف ایک تہائی ہوگا۔ اس کے تین سالہ دور حکومت میں یوشی ہیکو نوڈا تیسرے وزیر اعظم ہیں۔
ڈی پی جے نے دو ہزار نومیں ایل ڈی پی کو پچاس سال سے زائد برسر اقتدار رہنے کے بعد ہرایا تھا لیکن جاپان میں جاری معاشی سست روی اور زلزلے کے بعد سونامی سے ہونے والی تباہی پر کیے جانے اقدامات پر اس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
