
مصر (جیوڈیسک) مصر کا نیا متنازع آئینی مسودہ منظوری کے لئے صدر مرسی کو پیش کر دیا گیا ہے، حکمران جماعت اخوان المسلمین نے صدر کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصری صدر محمد مرسی آج آئینی مسودے کی منظوری کے بعد اس پر عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
آئین میں کی گئی ترامیم کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مسودے میں ترامیم نہ کی گئیں تو آئینی بحران کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کے احتجاج کے جواب میں اخوان المسلمین نے صدر مرسی کے حق میں ریلی نکالی اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
