
امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں کرسمس کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے ۔ خاتون اول مشل اوباما نے وائٹ ہاؤس کو سجایا اور انکے کتے “بو” نے سجاوٹ کا معائنہ کیا۔ جی ہاں، اوباما فیملی کے پالتو کتے بو نے وائٹ ہاؤس کی سیر کی اور مختلف کمروں کے چکر لگا کر وہاں سجے کرسمس ٹری اور دوسری چیزوں کا بغور معائنہ کیا۔
دیکھنے میں یوں لگتا تھا جیسے وہ سجاوٹ کا تنقیدی نظر سے جائزہ لے رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا ماڈل اس سجاوٹ کا حصہ ہے اور اس میں بو کا مجسمہ بھی بنایا گیا ہے۔مختلف کمروں کی سیر کے بعد بو اپنے مجسمے کے سامنے آ کر بیٹھ گیا۔
