گجرات : مقابلہ حسن قرات کا انعقاد خوش آئند ہے ، بہترین انتظامات پر جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر کے ناظم اعلیٰ قاری مختار احمد نوشاہی اور آرگنائزر مقابلہ حسن قرات ثناء خوانِ مصطفی ۖ قاری محمد شفیع نوشاہی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری قدوس عمران برہ آف ڈوگہ شریف نے صاحبزادہ نذیر حسین کیانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کلام الٰہی کی تلاوت سے دلوں کو سکون ملتا ہے ، جامعہ تبلیغ الاسلام ایک فکری ادارہ ہے ہمارا تعاون اسی ذوق و شوق سے جاری رہے گا ، انہوں نے کاہ کہ مقابلہ حسن قرات میں پوزیشن ہولڈرطلباء کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں ، دریں اثناء چوہدری قدوس عمران برہ نے شرکاء تقریب کے اعزاز میں شاندار لنگر شریف کا اہتمام کیا ، انہوں نے کہا کہ اس روحانی تقریب میں شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے ، اس پر فتن دور میں ایسی محافل نعمت عظمیٰ سے کم نہیں انہوں نے صاحبزادہ نذیر حسین کیانی کو مقابلہ حسن قرات کی شاندار کوریج پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے صحافیانہ کردار کو سراہا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
