
ملالہ یوسف زئی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ عطا اللہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تیس سالہ عطا اللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اور ایف آئی اے امیگریشن کو ملزم کی تمام تفصیلات بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عطا اللہ نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی تھی اور حملے کے بعد وہ سوات سے فرار ہو کر افغانستان چلا گیا تھا۔
