
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری ہے۔ او پی ڈی آپریشن تھیٹر بند مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد سعید خان جنہیں سولہ اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا تاحال باز یاب نہیں ہو سکے۔ حکومت بلوچستان نے اغوا کاروں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لئے پچیس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ۔ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹربند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
