گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت صدر انجمن تاجران کچہری روڈ شیخ محمد افضال نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہاں کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ اسلام دشمن قوتوں کا شاخسانہ ہے۔ملالہ یوسف زئی دختر پاکستان ہے اور پوری قوم کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملہ کرنے والے اصل چہروں کو بے نقاب کریں اور انہیں عبرت کا نشان بنادیں تاکہ آئندہ کسی کوبھی قوم کی بیٹی کیخلاف ایسی شرمناک حرکت کی جرات نہ ہوسکے تمام قوم دختر پاکستان ملالہ یوسف کی صحت یابی کیلئے دعاگوہ ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
