کھاریاں : ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی ناپاک جسارت کے بعد امت مسلمہ میں غم و غصہ کی لہر تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے ، گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر پوری دنیا کی طرح کھاریاں اور گرد و نواح میں علمائے کرام نے اپنے خطابات میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کی کچھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ، علمائے کرام نے کہا کہ امریکی ، یہودی اورعیسائی شر پسند عناصر طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں ، اور مذہبی لحاظ سے وابستگی کا بھی اندازہ لگا رہے ہیں ، مگر انہیں یہ معلوم نہیں کے دنیا میں قیامت تک مذہب اسلام کے ماننے والے رہیں گے اور ان کی ناپاک جسارتوں کی مزمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کا بحیثیت مسلمان یہ فریضہ ہے کہ شدید احتجاج کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
