کھاریاں : تحریک انصاف اقتدار میں آ کر چوروں ، لیٹروں اور ملک کو لوٹنے والوں کا سر عام احتساب کرے گی ، اور ان کو عوام کے روبرو پیش بھی کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار ملک فیصل جاوید اعوان آرگنائزر PTI حلقہ پی پی 115نائب صدر یوتھ ونگ گجرانوالہ ڈویژن نے کیا انہوںنے کہا کہ ملک میں اس وقت خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے ، کراچی اور بلوچستان میں خون اور آگ کی ہولی کا گھنائونا کھیل جاری ہے ، حکمران لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہیں ، ملک و قوم کا کسی کو خیال نہیں ، یہ حکمران توہین عدالت میں سب کو مات دے گئے ہیں ، عدالتوں کی حکم ادول سر عام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کا سونامی انہیں ان کے گناہوں سمیت ، بہالے جائے گا اور ان کو نیت و نابود کر کے رکھدے گا ، PTI اقتدار میں آ کر سر عام احتساب کرے گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
