کھاریاں : ملک میں اس وقت مفادات کی جنگ جاری ہے ، عوام کا کسی کو خیال نہیں دہشت گردی عروج پر ہے ، کراچی کا اقتدار صرف 6ماہ کیلئے ہمیں دیں امن قائم کر کے دکھائیں گے ، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ، بابرود کی بجائے درود سے مقابلہ کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحصیل پاکستان انجینئر ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کا آغاز 1990میں کیا گیا تھا ، اس وقت حالات کچھ اور تھے 2002سے 2006تک قربانیاں دیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے اب سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت 25مارچ کے پہلے سیاسی جلسہ میں منشور کا اعلان بھی کر چکے ہیں ، اب عوام رابطہ مہم کے تحت سفر جاری ہے ، انہو نے کہا کہ وقت سے قبل کوئی سیاسی بھڑک نہیں ماریں گے ، وقت بتائے گا کہ ہم اپنے منشور پر کام کر رہے ہیں ، اس موقع پر صدر پریس کلب کھاریاں نصر اللہ چوہدری نے خوش آمدید کہا ، جنرل سیکرٹری زمان احسن نے پروگرام کو چلایا اس موقع پر مفتی ظفر اللہ شاکر راہنما سنی تحریک کھاریاں سٹی ، پیر سید اقتدار شاہ ، مولانا اصغر جلالی ، مولانا اختر نورانی ، مفتی مسعود غزی ، مولانا یعقوب داتار ، پیر سید زین العابدین شاہ کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
