ڈنگہ: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 14لاکھ روپے ہتھیانے پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چئیرمین علامہ ایاز ظہیرہاشمی کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈنگہ کے رہائشی شفیق الرحمٰن بھٹہ نے تھانہ ڈنگہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ خود کووزیر اعظم پاکستان کا مشیر ظاہر کرنے والے قومی امن کمیٹی کے مرکزی چئیرمین نے اسے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے 14لاکھ روپے ہتھیا لیے،واپسی کے تقاضا پر اسے مقامی بنک کا چیک تھما دیا جو ڈس آنر ہو گیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
