گجرات (جی پی آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے ، چوہدری محمد طفیل جیسے شریف النفس انسان کا قتل افسوس ناک ہے ، اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، چوہدری محمد طفیل نے مسلم لیگ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، اور آرائیں موومنٹ کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا ، وہ گزشتہ روز حافظ نواب دین ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے تو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے تھے ، موجودہ حکومت تو امریکہ کے سامنے چاروں شانے چت ہو گئی ہے ، امن و امان ہو یا معاشی صورتحال کوئی بھی خوش نہیں ، کراچی میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے ، اس واقعہ کی عدالتی تحقیقاتی ہونی چاہیں ، انہوں نے امریکہ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور گستاخانہ فلم اپ لوڈ کرنے والی ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
