گجرات : ممتاز بزنس مین سیاسی و سماجی راہنما اورنگزیب بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو موجود بحرانوں سے میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہی نکال سکتے ہیں ، موجود بحرانوں کی وجہ سے ملک میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے ہیں ، بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا سکون بھی چھین لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک میں مسلم لیگ ن کی کامیاب حکومت ہو گی ، گجرات میں حاجی ناصر اور عمران ظفر سے ملکر لوگوں کے مسائل حل کرینگے ، اور ن لیگ کے کارکنوں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائیگا ، اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد کے موقع پر حق دار دکھی انسانوں کی بھرپور مدد کی جائیگی ، اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا ، ہم خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشن کی تکمیل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہر یونین کونسل کی سطح پر لوگوں سے مذید رابطے کے جائیں گے ، اور ن لیگ کو فعال اور مضبوط بنایا جائیگا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
