بھمبر: پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ اور کو بد عنوانی کو فروغ دیا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور انکو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ملکی اداروں کو آپس میں ٹکرانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور ملک کے اندر مارشل لاء کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ملک کے اندر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی اور قانون کیلئے میدان میں سر گرم عمل ہے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر جگہ 18 کروڑ عوام کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے پیپلز پارٹی کے موجودہ کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے عوام بھی پاکستان مسلم لیگ نون کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لانگ مارچ سمیت ہر تحریک میں کشمیری بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اٹھ کھرے ہوں اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ ملک کو محفوظ بنایا جا سکے اور عوام کے مسائل حل کرکے انہیں باغیرت زندگی گزارنے کا موقع مل سکے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
