بھمبر : 26 مئی کو کوٹلی کنونشن آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا کوٹلی کنونشن آزاد کشمیر کے غیرت مند عوام اور مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنا ن لاڑکانہ اور رائیونڈ کے غلاموں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا بھمبر سے کارکنان کی بڑی تعداد کنونشن میں شرکت کریگی ان خیالات کااظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مظہر اقبال جرال آف کوٹ جیمل نے کیا انہوں نے کہا کہ 26مئی کو مسلم کانفرنس کا کوٹلی میں تاریخ ساز کنونشن تحریک آزادی کشمیر کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی سازشوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں آزاد کشمیر کے باغیرت عوام اور مسلم کانفرنس او ر پاکستانی سرحدوں کے نظریاتی محافظ لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علامت ہے مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں تحریک آزادی کشمیر اور پاکستانی سرحدوں کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا مسلم کانفرنس ڈٹ کر مقابلہ کر گی کنونشن میں ضلع بھمبر سے ہزاروں کارکنان شرکت کر کے ثابت کر دینگے کہ ضلع بھمبر کے اندر مسلم کانفرنس سیاسی میدان میں ہر محاز پر سر گرم عمل ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
