گجرات(جی پی آئی)مولانا لیاقت حسین نوشاہی کو خوبصورت کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، مولانا لیاقت حسین نوشاہی کا مجدد اعظم حضرت سید نوشہ گنج بخش قادری کی خدمت میں خوبصورت نذرانہ ہے ، رونق بزم نوشاہیہ چوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ بزم نوشاہیہ پاکستان نے پریس کلب دولت نگر کے جنرل سیکرٹری قادری محمد شفیع نوشاہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا لیاقت حسین نوشاہی سلسلہ نوشاہیہ کا سرمایہ ہیں ، عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی کی خصوصی محبت و تربیت سے مولانا لیاقت حسین نوشاہی کو فیضان نوشہ گنج بخش کا وافر حصہ میسر ہوا ہے جو ان کی قابل فخر تصنیف میں جابجا نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وابستگان سلسلہ نوشاہیہ کے لیے یہ خوبصورت تحفہ ہے ، مجدد اسلام حضرت سید نوشہ گنج بخش کی حالات زندگی پر لکھی جانے والی کتب سے منفرد ہے آنے والے محقق حضرات کے لیے یہ کتاب بہترین راہنما ثابت ہو گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
