Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مگرمچھ کے آنسو

September 25, 2012 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

آنسو پانی کا وہ قطرہ ہے جو غم، تکلیف یا خوشی کی شدت میں یا پھر شدید کھانسی اور قہقہے کے وقت آنکھوں سے نکلے۔ آنسوئوں کے بہنے کے عمل کو رونا بھی کہا جاتا ہے جبکہ رونے کے اس عمل کو بعض اوقات مگرمچھ کے آنسو بہانے سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے۔ کسی کے دُکھ میں بنائوٹی افسوس کرنے والے دھوکے باز کے رونے کو مگرمچھ کے آنسو بہانا کہتے ہیں۔ آنسو غم کے ہوں یا خوشی کے، پیاز کے ہوں یا مگرمچھ کے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں البتہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کیلئے نوٹنکی (ناٹک/ڈرامہ) کیا جاتا ہے جو اس فن میں ماہر ہو وہی کامیابی سے ایسے آنسو بہا سکتا ہے۔

مگرمچھ کے آنسوئوں کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ اس جانور کا مختصر تعارف بھی ہو جائے ورنہ یہ نہ صرف مگرمچھ کے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ اس کی تاریخ بھی ادھوری رہ جائے گی۔ مگرمچھ سے مراد ایسا رینگنے والا جانور ہے جو پانی کے اندر اور پانی کے باہر رہتا ہے۔یہ جانور افریقہ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور ہندوستان کے سوا دُنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ملتا۔ مگرمچھ ہمیشہ گھات لگا کر حملہ کرتے ہیں یعنی یہ چھپ کر مچھلی یا دیگر زمینی جانوروں کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ قریب آ جائیں اور قریب آتے ہی جھپٹ کر حملہ کرتے ہیں۔ ان میں استقلاب یعنی میٹابولزم کا عمل بہت سست ہوتا ہے اور لمبے عرصے تک خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔

مگرمچھ کی نسل میں چند ایسے واقعات سینہ بہ سینہ چلے آ رہے ہیں کہ جس کی وجہ سے جب بھی وہ اپنا شکار پکڑتا ہے تو ساتھ ہی اس کے آنسو بھی نکل آتے ہیں۔ رونا تو اُس وقت چاہئے جب شکار ہاتھ سے نکل جائے لیکن مگرمچھ کا معاملہ کچھ مختلف ہے اور وہ ہمیشہ شکار کو اپنے دام میں لے کر ہی آنسو بہاتا ہے۔ یہ آنسو شکار کے مرنے کے غم میں بھی نہیں نکلتے بلکہ اسے یاد آ جاتا ہے کہ اس کے آبائو اجداد کتنے بیوقوف تھے۔ مگرمچھ شکار پکڑتے ہی اپنے بزرگوں کی عقل پر ماتم شروع کر دیتا ہے کیونکہ کسی نے اُسے بتا دیا تھا کہ بچپن میں ایک بندر اُس کے آبائو اجداد کو چکمہ دیتا آیا ہے۔ بندر کی مگرمچھ کے بزرگوں سے کافی گہری دوستی تھی۔ بندر چیری کے درخت پر رہتا تھا جہاں سے روز ایک مگرمچھ بھی گزرتا۔ بندر اُسے ڈھیر ساری چیریاں توڑ کر دیتا اور پھر آہستہ آہستہ دونوں میں گہری دوستی ہو گئی۔ مگرمچھ نے دل میں سوچا کہ جو بندر ہر روز چیریاں توڑ کر کھاتا ہو اُس کا کلیجہ کتنا میٹھا ہوگا۔

ایک دن اُس نے بندر کو بہانے سے اپنے ہاں دعوت پر بُلا لیا۔ بندر اُس کے ساتھ چل پڑا مگر عین بیچ دریا کے مگرمچھ نے بندر سے کہا کہ میں تیرا کلیجہ کھائوں گا۔ وہ ساری بات سمجھ گیااور مگرمچھ سے مخاطب ہوا کہ میرا کلیجہ تو درخت پر ہی ٹنگا رہ گیا۔ دوستی میں تو جان بھی حاضر ہے تُو پہلے بتا دیتا میں اپنا کلیجہ وہیں تمہارے حوالے کر دیتا۔ اب جلدی سے واپس مڑو تاکہ میں تمہیں اپنا کلیجہ دے سکوں۔ مگرمچھ بندر کو لے کر واپس ہوا۔ جیسے ہی دونوں منزل پر پہنچے تو بندر کلیجہ اُتارنے کے بہانے پھرتی سے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا اور پھر مگرمچھ کو چڑانے لگا ”بیوقوف! کبھی کسی کا کلیجہ بھی پیڑ پر لٹکا رہتا ہے” مگرمچھ کفِ افسوس ملتا رہ گیا کہ بندر تو مجھے دھوکہ دے گیا۔ آج بھی جب آپ جنگل میں جائیں تو آپ کو بندر کے ہنسنے کی آواز آئے گی جبکہ مگرمچھ نیچے دریا میں منہ کھولے بندر کا انتظار کر رہا ہوگا۔وہ دن اور آج کا دن مگرمچھ جب بھی شکار کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کے آنسو بھی نکل آتے ہیں۔

صاف بات ہے کہ تالاب میں رہ کر مگرمچھ سے بیر نہیں لینا چاہئے لیکن سیانے کہتے ہیں کہ چاہے پانی میں رہیں یا خشکی میں دونوں صورتوں میں مگرمچھ کے مکر سے بچ کر رہنا چاہئے۔ مگرمچھ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر کوئی آدمی مادرزاد برہنہ پانی میں اُتر جائے تو یہ اُس پر حملہ آور نہیں ہوتا بشرطیکہ وہ آدمی مگرمچھ کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرے مگر یہ خیال صرف جنتر منتر کی حد تک درست ہے اور حقیقت سے اس کا دور تک بھی واسطہ نہیں ہے۔ جہاں کہیں غم مشترک ہو جائیں تو پھر دو غمگین دل ایک دوسرے کا سہارا بننے کی سعی کیا ہی کرتے ہیں۔ ایک آدمی نے مگرمچھ کو دیکھا کہ وہ آنسو بہا رہا ہے۔ وہ کافی دیر تک یہ سوچتا رہا کہ شاید مگرمچھ کی بیوی یا پھر ممی ڈیڈی نے اسے ڈانٹا ہوگا۔ اس خیال کی دلیل کا محور اس کا اپنا خاندانی پس منظر تھا چنانچہ وہ آدمی سوئمنگ بھول کر مگرمچھ کے قریب گیا تاکہ اس کے آنسو پونچھ سکے۔ جب وہ مگرمچھ کے قریب پہنچا تو معاملہ ایسا ہوگیا کہ پھر اُس آدمی کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہ تھا۔اس واقعے کے بعد وہ شخص مگرمچھ کے آنسوئوں سے اس قدر متاثر ہوا کہ بقول اُس کے اگر مگرمچھ کی روح اس کے جسم میں حلول ہو جائے تو وہ زبردست انداز میں مگرمچھ کے آنسو بہا کر متاثرین کی صفوں میں کھلبلی مچا سکتا ہے۔شاید تب سے ہی انسان بھی کسی کو بیوقوف بنانے کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہانے کا ڈرامہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ ایک عام آدمی بھی مگرمچھ سے معمولی سی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ایسے آنسو بہا کر ملک میں پانی کی کمی کو پورا کر سکتا ہے جبکہ بعض لوگ پیدائشی اس کام میں ماہر ہوتے ہیں اور جیسے ہی مگرمچھ کے آنسو بہانا شروع کرتے ہیں تو ہر طرف سیلاب کا سماں ہوتا ہے پھر مجبوراً حکومتوں کو بھی بیرون ممالک سے امداد کیلئے ”مگرمچھ کے آنسو” بہانا پڑتے ہیں۔ سیاست اور اقتدار کیلئے بھی مگرمچھ کے آنسو بہائے جاتے ہیں اور جیسے ہی اقتدار ملتا ہے ساتھ ہی آنسو بہنا بھی رُک جاتے ہیں۔ جو سیاست داں اپوزیشن میں ہوں تو ملک کے حالات پر اُن کا دل ہمیشہ ”خون کے آنسو” روتا ہے اور جو اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہوں وہ اپوزیشن کے اس رونے کو ”مگرمچھ کے آنسو” بہانے سے تشبیہ دیتے ہیں۔

Najeem Shah
Najeem Shah

ہمارے ہاں کرپٹ سیاست دانوں کیلئے ”سیاسی مگرمچھ” کی اصطلاح عام استعمال ہوتی ہے۔ ایسے مگرمچھ ہمیشہ کرپشن کے سمندر میں تیرتے رہتے ہیں جبکہ بہتی گنگا میں نہانا بھی ان ہی کے نصیب میں ہوتا ہے۔ یہ سیاسی مگرمچھ خود تو احتساب سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں البتہ ان کا نزلہ پوری قوم پر گر جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آنسو بہانے کی ایکٹنگ میں لڑکیوں کا کوئی ثانی نہیں لیکن چند ایک سیاسی لیڈروں نے اس کام میں لڑکیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے لیڈر جس انداز میں مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں وہ ڈرامہ کم بلکہ ٹوپی ڈرامہ زیادہ ہوتا ہے۔ صرف سیاست داں ہی نہیں بلکہ کبھی کبھار بیویاں یا ضدی بچے بھی بات منوانے کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ بعض کے آنسو تو آنکھوں میں تیار کھڑے ہوتے ہیں اِدھر صرف کچھ کہنے کی دیر ہوتی ہے اُدھر ایک سیکنڈ میں ساون بادوں کی طرح برسنا شروع ہو جاتے ہیں اور سامنے والا پریشان ہو کر سوچتا ہے کہ میں نے کہہ کیا دیا ہے۔ رونا کوئی بُری بات نہیں، کم از کم دل کے غبار کو کم کرنے کیلئے نہ سہی آنکھوں کی دھلائی کیلئے ہی رو لینا چاہئے البتہ مگرمچھ کے آنسو بہانے سے اجتناب ضروری ہے۔

تحریر: نجیم شاہ

 

Share this:
Tags:
corruption Najeem Shah pakistan politician سیاست دان کرپشن مگرمچھ
Emma watson
Previous Post فلم ‘بلینک رنگ’ میں اپنا کردار پسند نہیں آیا : ایمہ واٹسن
Next Post بیرونی سرمایہ کاری میں گھری یو پی اے حکومت
imf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close