
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چوبیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی تیرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور سترہ میں کمی ہوئی جبکہ تئیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی،انڈے،گندم ،بکرے کا گوشت ،ایل پی جی اور دیگر شامل ہیں۔
