
پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کی فائرنگ سے پچیس اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتیجاج کرتے ہوئے طور خم سرحد پر نیٹو سپلائی روک دی ہے۔
نیٹو حملے کے بعد امریکا میں پاکستانی ناظم الامور عفت گرویزی نے امریکی دفتر خارجہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے احتجاج کو فوری طور پر امریکی حکومت تک پہنچایا جائے۔
