
سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ سندھ کے پچاس ایم پی ایز ہیں۔ ذوالفقارمرزا نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔اپنے خلاف جلوسوں کے سوال پر ذوالفقارمرزا نے کہاکہ وہ بھی کراچی بند کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزامن کمیٹی دہشت گرد نہیں۔
