
میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں موصول منصور اعجاز سے منسوب تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ملکی مفاد میں ہے۔
