
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر نئی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید پانچ پیسے کمی ہوئی اور ڈارل اٹھاسی روپے پچیاسی پیسے کا ہو گیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دبا کا شکار ہے اور اس کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
