
میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو وسطی امریکہ اور میکسیکو میں مایان کیلنڈر کے دور کے اختتام کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
مایہ قبیلے کی ہزاروں سال قدیم پیش گو ئیوں کے مطابق 21 دسمبر کو مایہ کیلنڈر کا اختتا م ہو رہا ہے اور کیلنڈر کے مطابق ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں میکسیکو اور گوئٹے مالا میں مایہ قبیلے کے لوگ تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں جبکہ کچھ تعلیم یافتہ لوگ اسے صرف خام خیالی ہی قرار دے رہے ہیں ۔
نوبل انعام یافتہ ریگوبر ٹانیچو جن کا تعلق مایہ قبیلے سے ہے کا کہنا ہے کہ ان تقریبات کا ما یہ ثقافت سے کوئی تعلق نہیں اور21 دسمبر کو دنیا کی تبا ہی کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
