
بھارتی سپریم کورٹ ممبئی حملوں کے مبینہ مجرم اجمل قصاب کی اپیل پر آج غور کریگی، قصاب نے جیل حکام کے ذریعے اپنی سزائے موت پر نظرثانی کے درخواست دی تھی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی کی خصوصی عدالت اجمل قصاب کو سزائے موت سنا چکی ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ نے اسی فیصلے کو بحال رکھاہے۔ قصاب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی عمر کم ہے لہذا اس کی سزا پر نظرثانی کی جائے۔
