گجرات (جی پی آئی) حاجی ناصر محمود کو سپریم کورٹ سے بری ہونے پر اور ملک حنیف اعوان کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، حاجی ناصر کا سپریم کورٹ سے بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے ، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ، مخالفین حاجی ناصر کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے ، حنیف اعوان کو پارٹی ٹکٹ ملنا پارٹی کے لئے ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔
حنیف اعوان نے دورِ آمریت میں بھی مخالفین کا مقابلہ کیا ، آئندہ الیکشن میں بھی جیت حنیف اعوان کا مقدر بن چکی ہے ، NA107حنیف اعوان کا گڑھ ہے ، مخالفین جتنی مرضی کوشش کریں جیت صرف اعوان اور عوام کی ہو گی ، مبارک باد دینے والوں میں تحصیل صدر یوتھ ونگ عاصم راٹھور کنجاہ کے صدر یوتھ ونگ چوہدری وقاص رانجھا ، سینئر نائب صدر میر عدنان احمد ، ملک شیراز ، فیصل اسلم ، منیر راٹھور ، وحید بشیر آرائیں ، آفتاب اسلم ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اصغر کھوکھر ، میر ابرار ، حنین راٹھور اور دیگر شامل ہیں۔
