گجرات (جی پی آئی)چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ لاری اڈا گجرات اور ممتاز بزنس مین چوہدری عمر گجر نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں ڈی پی او آفس میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد افضال کوثر سے ملاقات کی ، ڈی پی او سیالکوٹ افضال کوثر اور چوہدری عمر گجر کے درمیان ضلع سیالکوٹ اور ضلع گجرات میں مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ، ڈی پی او افضال کوثر نے چوہدری عمر گجر کی بطور چیئرمین مصالحتی کمیٹی کارکردگی کو سراہا اور ضلع گجرات سمیت ڈویژن بھر میں تمام مصالحتی کمیٹیوں کے مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر شاباش دی ، چوہدری عمر گجر نے اس موقع پر ڈی پی او افضال کوثر پنجاب ٹاپ آفیسر قرار دیا ،اور بطور ڈی پی او سیالکوٹ ان کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں تعیناتی کے دوران ڈی پی او افضال کوثر کے کرائم کنٹرول کیلئے اقدامات انتہائی احسن ہیں اور ان کے بعد آنے والے افسران بھی اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
