
لاہور میں ناقص دواں سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ہسپتالوں میں زیر علاج مزید پانچ مریض چل بسے۔ پنجاب اسمبلی میں ناقص دوائوں کی وجہ سے ہلاکتوں کے مسئلے پرشدید ہنگامہ آرائی۔
پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے لاہور میں ناقص ادویات کی وجہ سے ہلاکتوں کی ذمہ داری حکومت کی نااہلی کو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا ہے۔
