لالہ موسیٰ : تحصیل کونسل کھاریاں کے سابق سپیکر و آرگنائزر مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے106سید ضیاء علی شاہ ترمذی نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے اپنی کرپشن ذدہ پالیسیوں کی بناء پر ملکی معشیت کو تباہ کر دیا ہے توانائی بحران آخری حدوں کو چھو رہا ہے بجلی لوڈ شیڈنگ سے ملکی صعنت کا پہیہ جام ہو چکا ہے کرپٹ حکمران ٹولہ اہنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے کورس میں سب اچھا کا لاگ االاپ رہا ہے مسلم لیگی راہنما سید ضیاء علی شاہ نے مذید کہا کہ مسلم لیگ (ن) بر سر اقتدار آکر لوڈ شیدنگ سمیت تمام بھرانوں سے ملک کو بجات دلائے گی میاں محمدنواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے106میں تنظیم سازی کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے سید نور الحسن شاہ کی منظوری کے بعد ہر یونین کونسل میں عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا تنظیم سازی میں ورکروں کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
