لالہ موسیٰ: نشے میں دھت مسلح افراد کا ڈاکیے پر حملہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ پوسٹ آفس ویلج ایڈ میں تعینات پوسٹ مین محمد عارف نے تھانہ صدر کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق ڈاک کی تقسیم کے سلسلہ میں جب نواحی موضع شاہ جہانیاں پہنچا تو دو مسلح اشخاص محمد امجد ولد محمد شریف سکنہ کلانوالہ ، گل محمد عرف گلا بم نے مجھ پر ڈکیتی کی نیت سے حملہ کر دیا اور مجھے زدو کوب کیا ، ملزمان نشے میں دھت تھے ، میرے شور پر علاقہ کے مکینوں نے مل کر میری جان بچائی ، تاہم اطلاع ملنے پر صدر پولیس موقعہ پر پہنچی تو ملزمان موقعہ سے فرار ہو چکے تھے تاہم ملزمان کے بارے میں پولیس کی جانب سے گرفتار یا مقدمہ درج کرنے کی اطلاع نہیں ملی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
