ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نواحی گائوں راجو بھنڈ میں ایک شخص کو گواہی دینے کی رنجش پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا گیا ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں راجو بھنڈ میں مشتاق احمد کو بطور چشم دید گواہ بیان دینے کی رنجش پر بلال ، مقصود ، بشیر سکندر وغیرہ نے آتشی اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر مشتاق احمد کے گھر میں اس کا دروازہ توڑ کر گھس کر اس پر تشدد کیا اور اس کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی لیکن مشتاق احمد نے ان سے جان چھڑا کر کمرہ میں پناہ لے لی اور خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے مدعی مشتاق احمد کی درخواست پر ملزمان ، بلال ، بشیر مقصود ،سکندر ، کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
