
نیٹو حملے کے بعد پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کرے گی۔ اجلاس میں دفاعی حکام کو طلب کرنے کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
