
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے پیش کی جانیوالی قرارداد کی منظوری سے متعلق اہم معاملات کوحتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔
