بھمبر: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھمبر کے عوام کیساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں بھمبر میں سوئی گیس ،کیڈٹ کالج ،ٹیکنیکل کالج اور پاسپورٹ آفس کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری ظفر اقبال مہر نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی 7ماہ کی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود آزاد کشمیر کے اندر 3میڈیکل کالجز ،علی شاہ یونیورسٹی کا قیام اور انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قیام کا اعلان کیساتھ دیگر کئی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے مسلم کانفرنس کی 10سالوں کی کارکردگی سے پیپلزپارٹی کی موجودہ 7ماہ کی کاکردگی بہتر ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے تعمیر و ترقی کاکام تیزی سے جاری ہے لیکن ضلع بھمبر کو گذشتہ 10سالوں میں مکمل طوپر نظر انداز کیا گیاہے ضلع بھمبر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے وزیر اعظم پاکستان بھمبر کے عوام کیساتھ کئے ہو ئے وعدے پورا کرتے ہوئے بھمبر میں سوئی گیس ،کیڈٹ کالج ،ٹیکنیکل کالج اور پاسپورٹ آفس کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
