
وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ آج شام سات بجے ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم گیلانی اتحادی جماعتوں سے مشاوت کے بعد توہین عدالت کیس کے لئے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم، اے این پی، ق لیگ ،اے این پی، فاٹا اراکین اور دیگر جماعتوں کی شرکت متوقع ہے۔
