لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے آج یہاں ملاقات کی اور ان سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے جنرل عبدالقیوم کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پارٹی بلکہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے ٹی وی تبصروں اور کالموں میں حب الوطنی کی مہک نمایاں ہوتی ہے۔ جنرل (ر) عبدالقیوم کی 40 سالہ دور ملازمت میں ملکی اور خصوصاً چکوال کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی جانب سے چکوال کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی چکوال کا دورہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران چکوال کی سیاسی صورتحال بھی زیربحث آئی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
