گوجرانوالہ : سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی و امیدوار این اے 96 خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی روایات کو قائم رکھنے کی پاسدار جماعت ہے اور منتخب جمہوری حکومت کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ گوبند گڑھ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے شیخ محمد اقبال، احسن نعیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا کہ ہر دور میں جمہوری اداروں کی بقاء اور استحکام کی جنگ پاکستان پیپلزپارٹی نے لڑی ہے اور اس راہ میں ہمیں اپنی محبوب قیادت سمیت ہزاروں جانثار ساتھیوں کی بیش قیمت قربانیاں دینا پڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک چھوڑ کر جدہ بھاگنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے شریف برادران آمریت کی پیداوار ہیں اور انہیں ملک میں جمہوری نظام کسی طرح بھی ہضم نہیں ہورہا مخالفین صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو کمزوری سمجھ رہے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
