گجرات:(جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مارچ کے پہلے ہفتے میں گجرات کا دورہ کرینگے وہ یونیورسٹی آف گجرات میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر ینگے انکے استقبال کیلئے ضلع بھر کے پٹواریوں اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں سے فی کس 5 ہزارروپے وصول کئے جا رہے ہیں اے ڈی ایل جی امتیاز چیمہ کا کہنا ہے کہ پبلسٹی اور انتظامات کیلئے کچھ رقم اکٹھی کی گئی ۔ڈی سی او نوازش علی کا کہنا ہے کہ ساڑھے چھ لاکھ روپے اکٹھا کرنے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے اس کی انکوائری کر رہا ہوں ۔ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے گئی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
