
اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں بم دھماکوں کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سندھ ہونگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔
