گجرات: وفاقی وزیر دفاع کی خصوصی گرانٹ سے ریلوے سروس روڈ کی منظوری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کی خصوصی گرانٹ سے سرگودھا روڈ ریلوے پھاٹک تا جٹووکل ریلوے پھاٹک (ریلوے سروس روڈ )کی منظوری دے دی گئی ہے ، جبکہ محکمہ ریلوے نے بھی تمام تعمیراتی کام کی اجازت دے دی ہے ، اس موقع پر اہلیان علاقہ اور معروف شخصیت پیرزادہ امتیاز سید کی کاوشیں شامل ہیں ، جنہوں نے وفاقی وزیر سے روڈ کی منظوری کیلئے درخواست دی تھی ، اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائیگا ، اور اس کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں ، روڈ کی تعمیر سے عوام کو شہر سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
