گجرات: گجرات کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سٹی گجرات کی تقریب حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقدہوئی ، جس میں ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، پرنسپل نوازشریف میڈیکل کالج گجرات ڈاکٹر ناصر عزیز نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ، نو منتخب عہدیداران میں صدر شہزاد طفیل (شہزاد میڈیکل سٹور)، سید محمد ایاز ضیاء جنرل سیکرٹری ، چوہدری عامر جاوید سینئر نائب صدر ، محمد رضوان سندھو نائب صدر ،عاصم شہزاد نائب صدر ، ابرار احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، صوفی ریاض حسین ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ، چوہدری عاطف منور سیکرٹری اطلاعات اور نائب صدر عمران شامل ہیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر عزیز نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کیمسٹ ایسوسی ایشن اور میڈیکل کالج کے درمیان روابط رہنے چاہیں ، تا کہ کیمسٹ ایسوسی ایشن اور ڈاکٹرز کے مابین ہم آہنگی پیدا ہو ، انہوں نے کہا کہ ہم کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اور ان سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ، نو منتخب صدر شہزاد طفیل نے کہا کہ ہم گجرات کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے اس سلسلہ میں تمام کیمسٹ بھائیوں کا تعاون ضروری ہے ، تقریب حلف برداری میں ضلع بھر سے آئے ہوئے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، سیاسی و سماجی شخصیات اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
