
اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پی ایم سیکرٹریٹ میں صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ملک میں جاری توانائی کے بحران پرقابو پانے کیلئے اقدامات پرغوروخوض کیا جائے گا ۔
کابینہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بھی زیرغورلائی جائے گی۔
