Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کڑوا سچ

June 26, 2012June 26, 2012 0 1 min read
Parwez musharaf
 Parwez musharaf
Parwez musharaf

اس میں شک و شبہ کی مطلق کوئی گنجائش نہیں کہ افتحار محمد چوہدری نے پی سی او کے تحت حلف اٹھا یا تھا اور جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاء کو جائز قرار دینے والے ججز میں وہ بھی شامل تھے۔ جنرل پرو یز مشرف کو تین سال تک اقتدار میں رہنے اورآئین کو بدل دینے کا فیصلہ انہی کے قلم سے لکھا گیا تھا لیکن اسکے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے سامنے سر نگوں ہونے سے انکار بھی انھوں نے ہی کیا تھا۔ باعث حیر ت تو یہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جمہوری حکومت کی برخاستگی پر ان کا ضمیر نہیں جاگا تھا لیکن جب انکی اپنی ذات کو نقصان پہنچنے کا مرحلہ آیا اور وہ خود جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا نشا نہ بنے تو انھوں نے ڈٹ جانے کاعزم کرلیا جسے عوام نے بڑی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور ان سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

یہ اظہارِ یک جہتی ہی در اصل وکلاتحریک کی قوت تھی جس نے آخرِ کار جنرل پرویز مشرف کو جھکنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایک آمر کی وقتی شکست اسکی ازلی شکست کا پیش خیمہ ثابت ہو ئی اور آجکل وہ بیرونِ ملک چھپتے پھر رہے ہیں اور کہیں ان کو جائے پناہ نہیں مل رہی۔ جنرل پرویز مشرف نے پاکستان واپسی کی بڑی کوششیں کی لیکن کچھ مقتدر حلقوں نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا لہذا انکی واپسی اب سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔

قوم نو مارچ2007کو اس بات کا اندازہ لگانے سے قاصر تھی کہ جنرل پرویز مشرف کی سیاسی موت کا نقطہ آغاز وکلا تحریک بن جائیگی ۔ جرات ہمیشہ سے انسانوں کیلئے وجہ تحسین رہی ہے اور ہمیشہ سے عوامی پذیرائی حاصل کرتی رہی ہے اور افتحار محمد چوہدری کا انکار چونکہ جراتِ رندانہ کا بڑا واضح اظہار تھا لہذا لوگوں کے دلوں کو چھو گیا اور افتحار محمد چوہدری امید کی کرن بن کر ایک نئے ہیرو کے روپ میں نمو دار ہوئے ۔

chaudhry iftikhar
chaudhry iftikhar

کوئی بھی انسان جب زندگی کے دو راہے پر آزمائش کے لمحوں میں جرا ت و ہمت کے نئے چراغ روشن کرتا ہے تو پھر اسکا ماضی کہیں دور دفن ہو جاتا ہے اور لوگ اسکی نئی تخلیق شدہ شخصیت کے داغ داغ ماضی کو بھول کر اسے نئے انسان کے روپ میں قبول کر لیتے ہیں جس نے نعرہِ مستانہ بلند کر کے ظلم و جبر کی بلند بالا دیواروں کو زمین بوس کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا ۔تاریخ کے اوراق اسی طرح کے سر پھرے انسانوں کی داستانوں سے بھرے پڑے ہیں جنھوں نے اپنی تاریخی جدو جہد سے پورے معاشر ے کی سوچ کو بدل کر رکھ دیاتھا ۔ افتحار محمد چوہدری پر لگائے گئے سارے الزامات ان کے ایک نعرہِ مستانہ کی موجوںمیں ڈوب گئے اور ان کی شخصیت کا نیا انداز لوگوں کے دلوں کو تسخیر کر گیا۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ وہ شخصیت بلا امتیاز انصاف کی اس راہ سے بھٹک کر ایک مخصوص پارٹی سے تصادم کی راہ پر کیسے نکل گئی جس کیلئے پوری قوم نے قربانیاں دی تھیں اور اپنا لہو دیا تھا۔حیر ان کن بات تو یہ ہے کہ جنکے لہو سے چمن میں پھول کھلے تھے انھیں ہی سرِ دار کھینچنے کی تیاریاں زو رو شور سے جاری ہو گئیں اور انکی ساری جدو جہد کو پسِ پشت ڈال کر انھیں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی روش کو اختیار کر لیا گیاجسکی وجہ سے مختلف اداروں میں ٹکرائو کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ۔جنرل پرویز مشرف نے گیارہ نومبر 2007کی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد بہت سے ججز کو نظر بند کر دیا تھااور جب تک وہ بر سرِ اقتدار رہا یہ سار سارے ججز گھروں میں نظر بند رہے ۔ افتحار محمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد عبد الحمید ڈ وگر نے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا یا اور وکلا کے احتجاج کے با وجود بھی ججز نہ تو بحال ہو سکے اور نہ ہی نظر بندی سے رہا ہو سکے۔ سارے و کلا عبد الحمید ڈوگر کی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور اپنے مقدمات کے فیصلے لیتے رہے لیکن وکلا کا عزم تھا کہ وہ افتحار محمد چوہدری کو بحال کرا کے دم لیں گئے۔ فروری 2005کے انتخابات میں پی پی پی کی واضح جیت کے بعد اسکے نامزد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حلف اٹھانے سے قبل اعلان کیا کہ تمام ججز کو رہا کیا جائے اور یوں کئی ماہ کی نظر بندی کے بعد ججز آزاد ہوئے جسکا سارا کرید ٹ پی پی پی کی حکومت کو جاتا ہے۔

yousaf raza gilani
yousaf raza gilani

جنرل پرویز مشرف نے گیارہ نومبر 2007کی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد بہت سے ججز کو نظر بند کر دیا تھااور جب تک وہ بر سرِ اقتدار رہا یہ سار سارے ججز گھروں میں نظر بند رہے ۔ افتحار محمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد عبد الحمید ڈ وگر نے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا یا اور وکلا کے احتجاج کے با وجود بھی ججز نہ تو بحال ہو سکے اور نہ ہی نظر بندی سے رہا ہو سکے۔ سارے و کلا عبد الحمید ڈوگر کی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور اپنے مقدمات کے فیصلے لیتے رہے لیکن وکلا کا عزم تھا کہ وہ افتحار محمد چوہدری کو بحال کرا کے دم لیں گئے۔ فروری 2005کے انتخابات میں پی پی پی کی واضح جیت کے بعد اسکے نامزد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حلف اٹھانے سے قبل اعلان کیا کہ تمام ججز کو رہا کیا جائے اور یوں کئی ماہ کی نظر بندی کے بعد ججز آزاد ہوئے جسکا سارا کرید ٹ پی پی پی کی حکومت کو جاتا ہے۔

جنرل پرویز مشرف اب بھی صدرِ پاکستان کی مسند پر جلوہ افروز تھے اور مسلم لیگ کے وزرا نے کالی پٹیاں باندھ کر جنرل پرویز مشرف سے حلف اٹھا یا تھا جسکی ان سے توقع نہیں تھی لیکن اقتدار کی خاطر اصولوں کا بلیدان دینا ہماری سیاست کا ہمیشہ سے طرہِ امتیار رہا ہے لہذا مسلم لیگ (ن) کے اس رویے سے لوگوں کو کوئی حیر انگی نہیں ہو ئی لیکن اس سے مسلم لیگ (ن) کے چہر ے سے ملمع سازی کا نقاب ضرور اتر گیاتھا۔ عبد الحمید ڈوگر اب بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے او ر ججز کی رہائی کے باوجود نئے ججز اپنے اپنے فرائض ادا کرنے سے قاصر تھے۔

اپوزیشن جماعتو ں نے جون2008 میں ججز کی بحالی کیلئے ایک لانگ مارچ کیا اور ایوانِ صدر کے سامنے ڈیرے ڈال گئے لیکن وہ ججز بحالی کا پروانہ اپنے ساتھ لانے میں ناکام رہے ۔ہزاروں لوگوں کا اجتماع اسلام آباد میں دیکھنے کو ملا لیکن جس مقصد کیلئے یہ لانگ مارچ روبہ عمل لایا گیا تھا وہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے۔یہ وہی لانگ مارچ ہے جس میں پی پی پی کی حکومت نے مظاہرین کی خاطر مدارت ٹھنڈے مشروبات سے کی تھی ۔ مجھے ان لوگو ں سے اختلاف ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ججز لانگ مارچ سے بحال ہو ئے تھے۔ اگر ججز لانگ مارچ سے ہی بحال ہونے ہوتے تو پھر جنرل پرویز مشرف کے خلاف لانگ مارچ سے ہی بحال ہو جاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اگر ایک آمر کو لانگ مارچ سے ڈرا یا دھمکایا نہیں جا سکتا تو پھر ایک عوامی جماعت جو خود بہت سے لانگ مارچ کر چکی ہو اسے لانگ مارچ کے خوف سے ججز بحال کرنے پر مجبور کیسے کیا جا سکتا تھا ؟
پاکستان کی تاریخ کے اوراق اگر الٹ کر دیکھیں توسب کو اندازہ ہو جائیگا کہ پاکستان کی تاریخ میں بے شمار لانگ مارچ ہوئے لیکن کوئی بھی لانگ مارچ اپنے مقا صد حا صل نہیں کر سکا۔ پی پی پی نے 1992 میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلا ف ایک لانگ مارچ کیا لیکن لاٹھیاں وا ٹھیاں کھا کر گھروں میں بیٹھ گئے۔ دوسرا لانگ مارچ جنرل مشرف کے خلاف 2007میں کیا تھا لیکن اس میں بھی کوئی خا طر خواہ کامیا بی حاصل نہ ہو سکی تھی ۔

مسلم لیگ (ن) نے پی پی پی کی حکومت کے خلاف ایک لانگ مارچ کیا تھا لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔جما عت اسلامی تو ہر ماہ ملین مارچ کا اعلان کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان لانگ مارچوں میں چند ہزار لوگ ہی شریک ہو تے ہیں لہذا مطا لبے کی منظوری کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔چین کے عظیم انقلابی راہنما ما ئو زے تنگ نے 1938 میں لاکھوں کامریڈوں کے ساتھ جو لانگ مارچ کیا تھا وہ تاریخ میں آج بھی زندہ ہے اور انقلاب کی علامت بنا ہوا ہے لیکن اس لانگ مارچ کے نتیجے میں نہ تو حکومت گرائی جا سکی تھی اور نہ ہی حکمرانوں کو ان کی مسندوں سے نیچے اتارا جا سکاتھا۔ ایک کاوش تھی جو کی گئی ،ایک بغاوت تھی جس کا اظہار کیا گیا اور ایک تحر یک تھی جس کا آغاز کیا گیاجس کے نتائج 1949 میں ایک آزاد اور خو د مختار چین کی صور ت میں نکلے اور مائوزے تنگ کے ثقافتی انقلاب نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیالہذا یہ تصور کر لینا کہ ججز کی بحالی لانگ مارچ کی بدولت ممکن ہو ئی تھی احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔

ویسے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بحثیتِ قوم ہمیں خوابوں اور احمقوں کی جنت میں رہنے کا مرض لاحق ہے جس نے بحثیتِ قوم ہمیں بہت نقصان پہنچا یا ہے۔ ہم حقائق سے گریز کی راہیں تلاش کرتے رہتے ہیں جس سے ہم ایک ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکے۔ ہم میں جذباتیت اور نمودو نمائش کا مادہ بہت زیادہ ہے جو ہمیں کھوکھلی زندگی کا عادی بنا تا ہے اور حقائق سے فرار کا راستہ دکھا تا ہے ۔ ججز کی بحالی کاسارا کریڈٹ پی پی پی کی حکومت کو دیا جانا ضروری ہے کیونکہ اگر وہ ا یسا کرنے سے انکار کر دیتی تو کون تھا جو ان کی بحالی کے احکامات جاری کرتا ۔ہر کا م ا صو ل و ضوابط کے مطابق ہو تا ہے لہذا ججز بحالی کا فریضہ عوامی قوت سے نہیں بلکہ صدرِ پاکستان کے نوٹیفکیشن سے ہو نا تھا اور اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کر دیتے تو پھر یہ نو ٹیفکیشن کو ن جاری کرتا۔ پاکستان میں ابھی ایسی صورتِ حال پیدا نہیں ہو ئی کہ عوام اداروں کو ملیا میٹ کر کے خود ہی اقتد ا ر پر قابض ہو جائیں اور احکامات صادر کرتے پھریں۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی فراست کی داد دینی چائیے کہ انھوں نے عوامی مطالبے کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے عوامی مطالبے کو پذیرائی بخش کر اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا۔

اگست 2008 میں جنرل پرویز مشرف کے مستعفی ہو نے کے بعد ستمبر 2008کو آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھا یا لیکن ججز پھر بھی بحال نہ ہو سکے۔ وکلا، مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف اور جماعت اسلامی ان کی بحالی کے لئے زور دیتی رہیں لیکن حکومت انھیں وعدہِ فردا پر ٹر خا تی رہی۔ عبدالحمیڈ ڈوگر کی چیف جسٹس کی آئینی مدت مارچ 2009 تک تھی لہذا پی پی پی کی حکومت چاہتی تھی کہ اس وقت تک پورے عدالتی نظام کو یونہی چلنے دیاجائے اور عبدالحمید ڈوگر کی ر یٹا ئر منٹ کے بعد کسی نئے آئینی انتظامات کی بنیاد رکھی جائے۔

اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ڈھیل دینے کیلئے تیار نہیں تھیں او ر افتحار محمد چوہدر ی کی ہر صورت میں فوری بحالی چاہتی تھیں ۔ ایک ہنگامہ تھا جو ہر سو مچا ہوا تھاحکومت تحمل اور برداشت سے مسئلے کو حل کرنا چاہتی تھی جب کہ اپوزیشن حسبِ روا ئت شور شرابے اور ہنگاموں کے زور پر مسئلے کا فوری حل چاہتی تھی ۔ اسی دوران ایک اہم واقعہ یہ ہوا کہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت کو ختم کر کے گورنرراج نافذ کر دیا گیا اور وہ جنگ جو پہلے دبے دبے الفاظ میں جاری تھی بالکل آتش فشاں کی شکل میں پھٹ پڑی۔

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا سب سے مضبوط قلعہ پنجاب تھا اور اگر اس قلعے پر پی پی پی قا بض ہو جاتی تو پھر مسلم لیگ (ن) کی سیاست دم توڑ جاتی لہذا اس گورنر راج کو ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا کہ پی پی پی حکومت کے خلاف اپنی جدو جہد مز ید تیز کر کے وفاق پر چڑھائی کر دی جائے اور مسلم لیگ(ن) نے یہی کیا ۔ میاں شہباز شریف اگر اپنی حکومت کی بحالی کیلئے عوام کو وفاقی حکومت کے خلاف سینہ سپر ہو نے کی دعوت د یتے تو شائد کوئی ان کا ساتھ دینے پر آمادہ نہ ہوتالیکن اگر عدلیہ کی بحالی کا نعرہ لگا کر ذاتی مقاصد حا صل کرنے کی کوشش کی جاتی تو پھر عوامی حمائت کی امید کی جا سکتی تھی لہذا مسلم لیگ(ن) نے کمال ہوشیاری سے ذاتی جنگ کو عدلیہ کی جنگ کا نام دے کر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا اور وفاق پر چڑھائی کرنے کیلئے نکل کھڑے ہو ئے۔

اس لانگ مارچ میں مذہبی جماعتوں، تحریکِ انصاف وکلا برادری اور سول سوسائٹی نے بھر پور حصہ لیا۔ ابھی یہ لانگ مارچ گوجرا نوالہ تک ہی پہنچ پایا تھا کہ حکومت نے ججز کی بحا لی کا اعلان کر کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی ۔یہ الگ بات کے تمام ججز نے اپنے فرائض کی ادائیگی چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سپریم کورٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد ہی شروع کی تھی ۔ اگر میں یہ کہوں کہ حکومت کے اس موقف کا تسلیم کر لیا گیا تھا کہ عبدالحمید ڈوگر آئینی چیف جسٹس تھے یہ الگ بات کہ افتحار محمد چوہدری نے اپنی بحالی کے بعد عبدا لحمید ڈوگر کو غیر آئینی چیف جسٹس قرار دے دیا تھا اور اس دور کے سارے فیصلوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔۔ تحریر : طارق حسین بٹ

 

 

Share this:
Tags:
iftikhar muhammad chaudhry Nawaz Sharif shehbaz sharif yousaf raza gillani تحریکِ انصاف حکومت لانگ مارچ
Katrina Kaif
Previous Post کترینہ کو کنگ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے میں مشکلات
Next Post وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، توانائی بحران کا حل ترجیح ہوگا
Raja Pervez Ashraf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close