گجرات(جی پی آئی)پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے پنجاب بھر کے ٹی ایم اے کیلئے منتخب بلڈنگ انسپکٹرز کا تربیتی کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی خضر حیات گوندل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ انسپکٹرز دیانتداری اور خلوص نیت سے عوامی خدمت کا جذبہ لیکر عوام کی خدمت کریں ملکی قانون اور معاشرے کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے دوران ذمہ داری کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا دبائو برداشت نہ کیا جائے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
