
افغان وزیردفاع نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ افغان وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف نیٹو اورافغان فورسزنے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے،جو پاکستان کی سرحد کے قریب کیا جارہا ہے ، کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں نیٹو فضائیہ بھی شریک ہے۔
