
پاکستان (جیوڈیسک) راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن ملتان کے قریب فیل ہو گیا، تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔مسافروں نے ریلوے انتطامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اعلی حکام سے ان مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا ۔
