گجرات: پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ کے زیر اہتمام گجرات میں مزدور ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت چوہدری محمد طفیل ، چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، چوہدری شہباز گجر ، عامر بھٹی اور دیگر نے کی ، مزدروں کے عالمی دن کے موقع پر نکالی گئی ریلی کچہری چوک گجرات سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ، چوک پاکستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کے اختتام پر چوہدری محمد طفیل ، چوہدری سعادت نواز اجنالہ اور چوہدری شہباز گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے شہیدوں نے اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس پر انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں ، جو کہ دنیا بھر سمیت پاکستان کے محنت کش مزدوروں کیلئے روشن مثال ہے ، اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر جنگ لڑیں اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تحت حکومت پاکستان نے جو معائدے کر رکھے ہیں ، اس کے مطابق سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے سہولیات حاصل کریں ، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مزدور کی خوشحالی کیلئے اقدامات کرے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
