گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل 48کے سینئر نائب صدر میاں غلام میراں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں مقامی اخبارات میں ان کی طرف سے غلط خبر شائع ہوئی تھی ، میں پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ ہوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں اکمل حسین ، سفران ناظر کی وجہ سے میں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تھی اور ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے غلط خبر شائع کروائی تھی ، اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اور ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ قائدین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے ، اس موقع پر سٹی صدر ثناء اللہ بٹ نے کہا کہ ہمیں غلام میراں جیسے کارکنوں پر فخر ہے جو مسلم لیگ ن کیلئے کام کر رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں ، ہم نے بھرپور طریقہ سے کارکنوں کا تحفظ کیا ہے اور کارکنوں کو ان کا حق دیا ہے ، میاں اکمل حسین نے کہا کہ غلام میراں اور ان کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے ، سفران ناظر نے کہا کہ میاں غلام میراں ہمارا مخلص ساتھی ہے اور ان کی طرف سے جو غلط خبر شائع ہوئی تھی اس کی مذمت کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
