گجرات (جی پی آئی)پاکستا ن تحریک انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گجرات سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف جیل چوک میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت سٹی صدر شجاع حسین نے کی ۔اس موقع پر دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس اجلاس میں سٹی عہدداران کا اعلان بھی کیا گیا ۔سٹی صدر شجاع حسین نے سینئر نائب صدر سٹی چوہدری شا زیب افتخاراور سٹی جنرل سیکرٹری عمر نواز کی مشاورت سے سیٹھ بلال ندیم کو سٹی نائب صدر اور فہد انورکو سٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا۔اس موقع پر خاضرین نے نو منتخب ہونے والے عہددران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
