گجرات: پولیس تھانہ اے ڈویژن کے انچارج کے رویہ کے خلاف خاتون کی خود کشی کی کوشش تفصیلات کے مطابق محلہ قاسم پورہ کی رہائشی خاتون (ا)بی بی نے ایک ماہ قبل تھانہ اے ڈویژن میں جعلی چیک کے مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریری درخواست دی تھی ، جس پر تھانہ نے تحقیقات کیں اور مصالحتی کمیٹی کے کنونیئر سے بھی رائے حاصل کی ، اس کے باوجود کہ ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے ابھی تک کسی بھی قسم کی مزید قانونی کاروائی نہ کی ہے ، اور نہ ہی جعلی چیک کا مقدمہ درج کیا ، جس پر پولیس کے رویہ سے دلبراشتہ ہو کر گزشتہ روز خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی جس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ، خاتون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ اے ڈویژن کے انچارج گزشتہ ایک ماہ سے مجھے ذلیل و خوار کر رہے ہیں اور تمام حقائق جاننے کے باوود ملزما ن کو نہ تو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
